29 ستمبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صوبۂ وردک میں ہونیوالے امریکی ڈرون حملے میں 4 افغان شہری جاں بحق ہوگئے –

ابنا: مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  کل رات افغانستان کے جنوب مشرق میں واقع صوبۂ وردک پر امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں  4 افغان شہری جاں بحق اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے –حالیہ چند مہینوں کے دوران افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملوں میں درجنوں عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں – واشنگٹن کا دعوی ہے کہ وہ ان حملوں میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہاہے جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اکثر عام افغان شہری مارے جاتے ہیں –

.....

/169